مالے(گلف آن لائن) بھارت کی طرف سے سیاحوں کو مالدیپ جانے سے منع کیے جانے پر مالدیپ کے صدر نے چین سے کہا ہے کہ وہ مزید سیاح مالدیپ بھیجے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معزو کا کہنا تھا کہ چین سے سیاحت سمیت مختلف اہم شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھانا اور تجارت کو فروغ دینا مالدیپ کی بنیادی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں محمد معزو نے کہا کہ آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
چین کو سی فوڈ کی برآمدات بڑھانا بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے چین کو مالدیپ کا قریب تک حلیف و اتحادی دیا۔ محمد معزو کا کہنا تھا کہ مالدیپ کے ترقی اور استحکام میں چین کا کردار غیر معمولی ہے۔چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انشئیٹو کو سراہتے ہوئے مالدیپ کے صدر نے کہا کہ اس کے ذریعے مالدیپ کا بنیادی ڈھانچا مضبوط ہوا ہے۔