نیلم منیر

شہرت ملنے پر کبھی تکبر نہیں کیا ،پہلے سے بھی زیادہ عاجزی آئی ‘ نیلم منیر

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ شہرت ملنے پر کبھی تکبر نہیں کیا بلکہ میرے اندر پہلے سے بھی زیادہ عاجزی آئی ہے ، مجھے انا پرست لوگوں سے سخت چڑ ہے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ جو بھی اسکرپٹ ملا بغیر دیکھے سائن کر لیا بلکہ پہلے اسے دیکھتی ہوں اور اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی کرتی ہوں ۔

اگر مجھے یہ مشورہ ملے کہ اس میں میرے کردار میں مارجن ہے تو میں کام کرتی ہوں ۔ نیلم منیر نے کہا کہ شہرت تو مل جاتی ہے لیکن اسے بر قرار رکھنا مشکل کام ہے ، بعض لوگوں میں غرور اور تکبر آ جاتا ہے اور یہیں سے ان کا زوال کا آغاز ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں