ترسیلات زر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے واٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا

کراچی (گلف آن لائن)بینک دولت پاکستان نے اپنے واٹس ایپ چینل کا باضابطہ آغاز کردیاہے۔ واٹس ایپ صارفین اسٹیٹ بینک کے مصدقہ واٹس ایپ چینل کو درج ذیل لنک یا کیو آر (QR) کوڈ کے ذریعے فالو کر سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک اس تازہ ترین اقدام کے ذریعے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو مصدقہ اطلاعات سے موثر طور پر اور بروقت آگاہ کرنا چاہتا ہے۔یہ چینل ابلاغ کا ایسا ذریعہ ہوگا جس پر فالوورز کو اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں، اقدامات، اعلامیوں اور آگاہی کی مہمات کے بارے میں اطلاعات براہِ راست موصول ہو سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں