متیرا

میں نے کبھی دولت کی لالچ کی نہ زیادہ سوچتی ہوں، متیرا

لاہور( گلف آن لائن) نامور ماڈل و اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، میں نے کبھی بھی دولت کی لالچ کی نہ اس کے بارے میں زیادہ سوچتی ہوں۔

ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ اگر کسی کی یہ سوچ ہے کہ صرف دولت انسان کو روحانی خوشی دیتی ہے تو یہ غلط ہے میرے خیال میں تو زیادہ دولت بعض اوقات مشکلات کا باعث بنتی ہے اور ہمارے معاشرے میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، اگر آپ ہمدرد ہیں ، دوستوں کے دکھ کو سمجھتے ہیں تو ، دوسروں کو دکھ دے کر آپ کو تسکین نہیں ملتی تو آپ دنیا کے بہترین انسان ہیں اور اس کی وجہ سے جو حقیقی خوشی ملتی ہے وہی اصل خوشی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں