اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ آنے والی امداد کو روک رہا ہے،اقوام متحدہ

نیویارک(گلف آن لائن)اقوم متحدہ کے ادارے اوچھا کے غزہ کے لیے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل انسانی بنیادوں پرغزہ آنے والی امداد کو روک رہا ہے۔

خصوصا شمالی غزہ کے لیے لائے جانے والے امدادی سامان کو منظم طریقے سے روکا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوچھا سربراہ اینڈریا ڈی ڈومینکو نے میڈیاسے بات چیت میں کہا کہ اسرائیل مسلسل انسانی بنیادوں پرغزہ آنے والی امداد کو روک رہا ہے۔

خصوصا شمالی غزہ کے لیے لائے جانے والے امدادی سامان کو منظم طریقے سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے ہسپتالوں کے لیے آنیوالی امداد، ادویات اور طبی آلات کو انتہائی منظم طریقے سے روک دیا جاتا ہے۔یہ رکاوٹیں انسانیت کے خلاف کارروائیوں کی سطح کی کارروائیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں