اداکار شاہد

فوج میں جانا چاہتا تھا مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی’اداکار شاہد

لاہور (گلف آن لائن) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد نے کہا ہے کہ فلم ”امرائو جان ادا ”میری سب سے یادگار فلم تھی جس کو بھارت میں بھی کاپی کیا گیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں فوج میں جانا چاہتا تھا مگر قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ۔جب شوبز انڈسٹری میں داخل ہوا تو فلم ”آنسو ”میں اداکار ندیم کے بڑے بھائی کا رول ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور کی تمام ہیروئن کے ساتھ کام کیا لیکن میری پسندیدہ ہیروئن سنگیتا رہیں کیونکہ ان کے ساتھ میری اچھی دوستی بھی تھی جبکہ بابرہ شریف کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا ۔ اس کے ساتھ فلمسٹار رانی کے ساتھ میں نے سب سے زیادہ فلمیں کیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلم ”اف یہ بیویاں ” بھی میری یادگار فلموں میں سے ایک ہے جو فلم بینوں میں بڑی مقبول ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں