سونے

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

کراچی(گلف آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2067 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ میں کمی آئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے دو لاکھ 17 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں