لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بروقت کیفے بند نہ کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پہلی خلاف ورزی پر 2لاکھ اور دوسری بار 5لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے جبکہ تیسری بار خلاف ورزی کرنے پر کیفے کو سیل کر دیا جائے۔سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 95فیصد کیفے جوہر ٹائون میں موجود ہیں، اے سی ماڈل ٹائون کو کیفے دیر سے بند کرنے پر بتاتے ہیں۔
ممبر جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا کہ اے سی ماڈل ٹائون کہتے ہیں الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہوں۔واضح رہے کہ عدالت نے کیفیز کو رات 10بجے بند کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔