لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں شہری رانا علی حسنین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ۔درخواست کی جانب سے درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیارنہیں ہے۔
نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے اور قیمتیں بڑھانا اس کے اختیار میں نہیں ۔
استدعا ہے لاہورہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔