لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل (پیر ) 22جنوری کو سماعت کرے گا ۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کررکھی ہے۔
جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم جاری کرے۔