سونے

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(گلف آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے بڑھ گئے، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہو گئی۔سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے فی تولہ 2229.08 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں