کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہر پریشان شخص گورنر ہائوس آجائے، جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہ کی جائے تو گورنر ہائوس سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی پریشانی میں ہے، وہ گورنر ہائوس آجائے، ہم فرقوں، قوموں اور سیاسی جماعتوں میں بٹ گئے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے، اگر ملک کیلیے اچھا کیا ہوتا تو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ 8 فروری کو ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو آپ کے لیے کام کر سکیں، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آئندہ 5 سالوں کے لیے راحت چنتے ہیں یا مسائل۔