لاہور (گلف آن لائن )نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے ،تعلیم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہیں اور تعلیم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشتگردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے ۔
ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ نے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اورفن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر فنکار کیلئے عزت اور احترام زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کامعیار دیگر ممالک کے ڈراموں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور وہ دن دورنہیں جب پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری ترقی کے منازل طے کرتی ہوئی بین الاقوامی معیار کے ڈراموں کی صف میں شامل ہوجائے گی ۔