ہمایوں اختر خان

وئیر ہائوسز ، آئی ٹی سنٹر ز،انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے’ ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 97سے امیدوار ہمایوں اختر خان کی حلقے میں بھرپور انتخابی مہم جاری ہے ۔

انتخابی جلسے اور کلیاں والا بازار میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کیلئے آمد کے موقع پر ہمایوں اختر خان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سرکردہ تاجر رہنمائوں اور علاقہ عمائدین نے ہمایوں اختر خان اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ، جلسے کا اہتمام سابق سیکرٹری بار رائے فضا حسین پروکہ ، رائے آفتاب حسین پروکہ اور رائے غلام فرید بھوانہ کی جانب سے کیا گیا ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے حلقے کے دورے کر رہاہوں اور یہاں کی حالت زار دیکھ کر دل انتہائی دکھی ہے ، یہ علاقہ پنجاب کا پسماندہ ترین علاقہ ہے ، ہم نے جو منشور دیا ہے اس کے لئے بھرپور منصوبہ بندی کی ہے،ہم اس علاقے کی تقدیر بدلنے کیلئے آپ کے درمیان موجود ہیں۔

ہمارے پیش نظر صرف اس علاقے اور یہاں رہنے والوں کی ترقی ہے ۔ میری حلقے کے ووٹروں سے اپیل ہے کہ 8فروری کو عقاب کو کامیاب کرائیں ان شا اللہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ یونین کونسل کی سطح پر صحت اور تعلیم کا بہترین نظام لائیں گے ،گلی محلوں کو پختہ کریں گے ، رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا ،ہم کسانوں اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں گے ، وئیر ہائوسز ، آئی ٹی سنٹر زاورانڈسٹریل زون کے قیام کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے ، سیوریج کے نظام کی بہتری کریں گے ۔

انہوںنے کہا کہ آپ لوگو ں نے 8فروری کو پولنگ اسٹیشن پہنچنا ہے اور اپنے شعور کا مظاہرہ کرنا ہے ، آئندہ عام انتخابات آپ کے پاس اپنی تقدیر بدلنے کا سنہر ا موقع ہیں ،ذات برادری کی سیاست سے بالا تر ہو کر اجتماعی ترقی کی سوچ اپنانی ہے ،ہماری جدوجہد کسی برادری کے خلاف نہیں بلکہ اس پچا س سالہ فرسودہ سیاست کے خلاف ہے جس کے ذریعے عوام کی بجائے صرف اپنی حالت بدلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم صحت کارڈ اور احساس پروگرام کومکمل بحال کرائیں گے ، اس کیلئے ہم ایوانوں میں آواز بلند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم عوام کی ترقی ان کی زندگیوں میں آسودگی لانے کی سیاست کرتے ہیں ، اب ہم کسی کو بھی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ، ہمارے دور میں تھانے اور پٹوار خانے دھونس اور دھمکی کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے استعمال ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ٹھیکیداری اور کمیشن کھانے کی سیاست کرنے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اس لئے عوام ان سے بیزار اور ان سے اعلان لا تعلقی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں