تل ابیب(گلف آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جو اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں اور انتہا پسند حکومت کی غیر معمولی شہرت رکھنے کے علاوہ ہمیشہ دھمکی آمیز لہجے میں گفتگو کرتے ہیں نے اب یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام آنے والے ملک قطر پر بھی دبائو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں سامنے آنے والے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہاکہ قطر کو حماس کا میزبان ملک ہونے کے ناطے ہمارے یرغمالیوں کی حماس سے رہائی کے لیے اپنی میزبانی کو بطور پرلیوریج استعمال کرنا چاہیے۔