اعظم خان

اعظم خان کی پاور ہٹنگ نے الیکس ہیلز کو گرویدہ بنالیا

لاہور(گلف آن لائن) قومی کرکٹر اعظم خان کی پاور ہٹنگ نے الیکس ہیلز کو گرویدہ بنالیا۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں، ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کی قوت بڑھ گئی۔

فٹنس کی وجہ سے رن آٹ ہونے کے سوال پر الیکس ہیلز نے کہا کہ میرے خیال میں انھیں کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے، اسی میچ کے دوران میں خود بھی رن آٹ ہونے سے بال بال بچا، اصل بات یہ ہے اعظم خان جیسی ہٹنگ بہت کم بیٹرز کرتے ہیں، میں ان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں