افتخار احمد

افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی

کراچی (گلف آن لائن)سندھ پریمیئر لیگ میں شریک قومی کرکٹر افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔

افتخار احمد کے مطابق میں اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنا چاہیے تھی۔قومی آل رائونڈر نے کہا کہ جو ہوا وہ میچ کی گرما گرمی میں ہوا، میں نے میچ کے بعد اسد شفیق سے معذرت کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اکٹھے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اسد شفیق کا کافی احترام کرتا ہوں۔واضح رہے کہ افتخار احمد نے گزشتہ روز ایس پی ایل میچ میں اسد شفیق کی وکٹ لے کر جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا۔آئوٹ ہونے سے قبل اسد شفیق نے افتخار احمد کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں