ایف بی آر

پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے موبائل ایپ کی منظوری

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک کے کروڑوں پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے تاجر دوست موبائل ایپ کی منظوری دے دی گئی۔

پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے منظور کی جانے والی تاجر دوست ایپ ماہانہ ٹیکس کی ادائیگی کا خود بخود حساب لگائے گی، یہ ایپ ریکارڈ رکھے گی اور دکاندار کو ادائیگی کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔

موبائل ایپ کے ذریعے دکان کے سالانہ کرائے کا 10 فیصد تک ٹیکس لگے گا جب کہ سکیم کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔

دوسری جانب آن لائن ریٹیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں