کراچی (نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش کے بعد تباہی ہی تباہی تھی، کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی مدد کو پکارتا رہا، اربوں کھربوں کی اشتہاری مہم چلانے والے کل کہاں تھے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کی نگرانی کرنے والی نگراں حکومت صرف پیپلز پارٹی کی نگرانی کر رہی ہے، ہمارے تمام امیدوار سڑکوں پر عوام کے درمیان تھے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بارش سے 15سال کی کارکردگی عیاں ہوگئی، جنہوں نے پورے شہر میں لکھا حل صرف ہم، کل کی بارش میں وہ حل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ کل لوگوں نے 15 منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، ایم کیو ایم کے لوگ سڑکوں پر تو نظر آتے تھے، 15 سال کا دور اختتام پذیر ہونے والا ہے
علاوہ ازیں مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے دورِ نظامت میں یہ گماں تھا، مشرف صاحب پیسے دیتے تھے تو کام ہوا، صرف 300 ارب میں شہر کی شکل بدل دی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی شہر میں کوئی کام کرتی تو عوام ہم کو ویلکم کے بجائے رد کر دیتی۔