نیتن یاہو

امریکہ نے جنگ میں بھر پور مدد کی،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (گلف آن لائن)اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر کی جانب سے امریکہ پر تنقید کو نیتن یاہو نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ جنگ میں ہماری بھر پور امداد کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین گویر نے امریکہ پر یہ تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے اس جنگ میں اسرائیل کی مدد کے بجائے انسانی بنیادوں پر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی باتیں جاری رکھیں۔نیتن یاہو نے بھی امریکہ کی طرف سے 4 یہودی آباد کاروں کے خلاف پابندی کے خلاف بیان دیا ہے،

تاہم انہوں نے غزہ جنگ میں امریکی مدد کے ہمہ وقت میسر رہنے کی تعریف کی ،نیتن یاہو نے کہا کہ ہم امریکہ کی طرف سے جنگ کے دوران بھر پور مدد پر امریکہ کی تحسین کرتے ہیں۔

نیتن یاہو نے بھی دو ٹوک کہا کہ انہیں امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کے دوران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔یاہو نے مزید کہا کہ ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ حتی کہ ان امور میں بھی جن پر امریکہ کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں