بلاول بھٹو زرداری

کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا’ بلاول بھٹو

کراچی(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلزپارٹی وسابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ شکریہ کراچی، میری پیدائش کا شہر، جس شہر کو میں گھر کہتا ہوں، 12گھنٹے سے زیادہ لوگ باہر نکلے اور اپنی آواز بلند کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، ہم مل کر شہر قائد کو اس کی رونق لوٹائیں گے، منصفانہ، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں