تل کی برآمدات

پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 126 فیصد اضافہ

بیجنگ(گلف آن لائن)پاکستان کی جانب سے چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات جنوری سے دسمبر 2023 کے دوران 290.66 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 126.29 فیصد اضافہ ہے۔

گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے بتایا کہ پیپلز ریپبلک آف چائنا (جی اے سی سی)کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق چین نے 2023 میں پاکستان سے 166,682.987 ٹن تل درآمد کیے۔ یہ حجم کے لحاظ سے 96.13 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے ، جو 2022 میں 128.44 ملین ڈالر مالیت کے 84،985.321 ٹن کے مقابلے میں 290.66 ملین ڈالر بنتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ 2023 کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات 3.459 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 1.4 فیصد اضافہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق قادر نے یہ بھی بتایا کہ جی اے سی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں چین نے دنیا بھر سے تقریبا 1.52 بلین ڈالر مالیت کے 912,814.577 ٹن تل درآمد کیے۔

نائجر 309.51 ملین ڈالر مالیت کے 192,529.528 ٹن کے ساتھ مسلسل تیسرے سال چین کو تل بیج برآمد کرنے والا سرفہرست ملک رہا، اس کے بعد پاکستان 290.66 ملین ڈالر اور تنزانیہ 239.83 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سال 2023 میں جنوری سے دسمبر تک چین کو کی جانے والی تل وں کی کل برآمدات میں پاکستان کا حصہ تقریبا 19 فیصد رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں