انتھونی بلنکن

واضح منصوبے کے بغیر رفح میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے، امریکا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سیکرٹری انتھونی بلنکن نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو بتایا ہے کہ واشنگٹن رفخ میں دس لاکھ سے زیادہ افراد کی حفاظت یقینی بنانے کے کسی قابل اعتماد اور قابل عمل منصوبے کے بغیر رفح میں زمینی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں مزید کہا کہ بلنکن نے ہرزوگ پر زور دیا کہ تمام فریق شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات کریں۔ بلنکن نے اسرائیلی صدر کو اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام سمیت مشرق وسطی میں دیرپا امن کے لیے واشنگٹن کے عزم کا بھی یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں