پشاور (نمائندہ خصو صی)گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ جب آئین کہے گا اسمبلی کا اجلاس طلب کرلوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکشن ہوچکے اب تمام سیاسی جماعتوں کو مل جل کراتفاق سے فیصلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی معاشی صورت حال کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ریاست کی ترقی اور عوام کی مشکلات اور معاشی صورتحال کو دیکھنا ہوگا۔