اسلام آباد( نمائندہ خصو صی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کھیوڑہ کی مصنوعات کو دنیا میں متعارف کرا رہے ہیں، نمک کی قدر میں اضافے سے برآمد بڑھے گی۔
اسلام آباد میں وزارت توانائی کے زیراہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم کے درمیان ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہناتھا کہ امریکہ ہمارا تجارتی شراکت دار ہے،دونوں ممالک میں دو طرفہ تجارت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انتظامیہ امور اور معاشی بحران کے حل کیلئے موثر اقدامات کررہا ہے ، پاکستان کی مائز کے شعبہ میں کارکردکی حوصلہ افزا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، انشااللہ مستقبل میں پاکستان ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک کے طور میں دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔
نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین محل وقوع پر واقع ہے،شعبہ آئی ٹی ، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بیرونی سرمایہ کاری سے شعبہ معدنیات میں اصلاحات لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کان کنی، آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک پرکام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن مہیا کررہی ہے،پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پید اکرتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کھیوڑہ کی معیاری مصنوعات کو دنیا میں متعارف کرا رہے ہیں ، عالمی سطح پر سرمایہ کاری سے مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔