لاہور (نمائندہ خصو صی) لاہور ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں پر 26فروری (پیر ) کو سماعت کرے گا، عدالت نے درخواستوں کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کررکھے ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کے مقدمے میں جیل ٹرائل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔