سینیٹر مشتاق

غزہ کیلئے مسلم ممالک کیوں عالمی عدالتِ انصاف نہیں جا رہے؟ سینیٹر مشتاق

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی)جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوال اٹھایا ہے کہ غزہ کیلئے غیر مسلم ممالک تو عالمی عدالتِ انصاف میں جا رہے ہیں، مسلم ممالک کیوں نہیں جا رہے؟۔

سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین میں انسانیت مر رہی ہے، بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔مشتاق احمد نے کہا کہ ہمارے مسلمان بہن بھائی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا بھی فلسطینیوں کے قتلِ عام میں برابر کا حصہ دار ہے۔جماعتِ اسلامی کے سینیٹر نے کہا کہ ہمیں اپنے خدا کے سامنے بھی پیش ہونا ہے۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں