اسٹیڈیم

پی سی بی کا اہم اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے اہم اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے برس چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی نئی شکل تیار ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کام شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کو بھی اس طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے، محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا حتمی پلان تیار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں ہاسپٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں