256

صادق سنجرانی نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محمد صادق سنجرانی نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کی۔ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے صادق سنجرانی سے حلف لیا۔

اس کے علاوہ میر ظفر اللہ زہری اور محمد خان لہڑی نے بھی اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھایا۔الیکشن کمیشن کے مطابق صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے رکنِ بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں