اسلام آباد(عکس آن لائن)سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے سلسلے میں بلوچستان سے سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذاتِ نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔
ٹیکنوکریٹ کیلئے ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی کے کاغذات جمع کرائے جبکہ ایم کیوایم کےعامرچشتی ،ابوبکر،نجیب ہارون ،رؤف صدیقی کے کاغذات جمع کرائے گئے۔
اس سے قبل اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پروزیرخارجہ اسحاق ڈار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے، ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پرویز رشید،ناصر بٹ اورطلال چوہدری کو بھی سینیٹ کےلیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر نواسی سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ، جس میں فیصل جاوید، اعظم سواتی، طلحہٰ محمود شامل ہیں۔
سندھ میں سینیٹ کی بارہ نشستوں پرانتخاب ہوگا، جس کے لئے ایم کیوایم کے عامر چشتی ، ابوبکر،نجیب ہارون اور رؤف صدیقی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جبکہ فیصل واوڈا نے آزاد حیثیت سے کاغذاتِ جمع کروا دیئے ہیں۔