محسن نقوی

وزیر داخلہ نے یونان کے قریب کشتی حادثے ،لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد/لاہور( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے قریب کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھنائونے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس میں کئی مائوں کی گود اجڑی۔

انہوںنے کہا کہ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانا ہو گا۔ سہانے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث عناصر کی جگہ جیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں