اسلام آباد (گلف آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سیقبل وقت مانگ لیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ کاکول میں جاری ہے ،دوسری طرف پی سی بی حکام کو ماہر کوچز کی تلاش ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی سے پی سی بی کی بات چیت چل رہی ہے، ان دونوں کو طویل مدت کے معاہدے کی آفرز کی گئی ہیں۔گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے اپنے جواب سے آگاہ کرنے کیلئے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔
بورڈ حکام غیرملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچز کی خدمات بھی لیں گے، سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے سے ہی بورڈ کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ہے۔