فضاء علی

بد قسمتی سے ہم اپنی اسلامی روایات سے دور ہوتے جا رہے ہیں،فضاء علی

لاہور ( گلف آن لائن )اداکارہ و میزبان فضاء علی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اندر صبر اور برداشت کی قوت پیدا کرنی چاہیے کیونکہ ان چیزوں کے فقدان سے معاشرے میں منفی رحجانات زیادہ فروغ پا رہے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں سب سے زیادہ اخلاقیات پر زور دیا گیا ہے مگر آج بد قسمتی سے ہم اپنی اسلامی روایات سے دور ہوتے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے مختلف پلیٹ فارم پر سیمینار اور کانفرنسز منعقد کر کے لوگوں کو قوت برداشت اور صبر کے حوالے سے لیکچر دیئے جائیں تو اس کے دورس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جبکہ ہمیں ٹی وی ڈراموں میں بھی ہمیں زیادہ سے زیادہ اخلاقیات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

فضاء علی نے کہا کہ آج کل لوگ چھوٹی سی بات پر خون خرابے تک پہنچ جاتے ہیں اس سے بچنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔آج سے ہم عہد کر لیں کہ ہم دوسروں کی غلطیوں کر نظر انداز کر کے آگے چلیں گے تو معاشرے میں سدھار کا عمل شروع ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں