واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سیسات اکتوبر کو حماس کے حملے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ پیلوسی کا یہ بیان امریکی ڈیموکریٹس اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان بڑھتی دراڑ کا ایک واضح ثبوت ہے۔پیلوسی نے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو پرسکیورٹی کی ناکامیوں پر تنقید کی جس کی وجہ سے اچانک حملہ ہوا جس میں 33 امریکیوں سمیت ایک اندازے کے مطابق 1,200 افراد ہلاک ہوئے۔
پیلوسی نے بتایا کہ ان کے انٹیلی جنس افسر نے استعفی دے دیا اور انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے ایسا ہی رہا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ وہ امن سے خوفزدہ ہے یا امن سے قاصر ہے یا صرف امن نہیں چاہتا تھا۔ انہوں نے وضاحت نیتن یاھو تنازعے کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔