تل ابیب(گلف آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی جامعات میں مظاہروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہود مخالف ہجوم نے نامور جامعات پر قبضہ کرلیا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جامعات کے شعبوں اور طلبا پر یہود مخالف ہجوم حملے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نے 1930 کی دہائی میں جرمن جامعات کے واقعات کی یاد تازہ کردی ہے۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔