چین

چین کی جزیرہ دیاؤ یوئی کے ملحقہ پانیوں میں جاپان کی اشتعال انگیزی کی مخالفت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور جاپان کے درمیان چارنکاتی اصولوں کے اتفاق رائے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام سیاسی اشتعال انگیزیوں، مقام پر بدامنی اور رائے عامہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے باز رہے اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

اتوار کے روز ترجمان نے کہا کہ جزیرہ دیایؤ یوئی اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور چین کا اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔

جاپان کی جانب سے خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے جواب میں ، چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل سمیت جاپانی پارلیمنٹ کے پانچ ارکان ایشیگاکی شہر کی حکومت کے زیر اہتمام “تحقیقاتی ٹیم” کے ہمراہ نام نہاد “معائنہ” کرنے کے لیے جزیرہ دیاؤ یوئی کے قریب پانیوں میں داخل ہوئے اور دعویٰ کیا کہ اُن کا تحقیقات کے لیے جزیرے پر جانا لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں