خورشید شاہ

ماہرین، پروفیشنلز کی تعیناتی کا تجربہ ناکام رہے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماہرین اور پروفیشنلز کی وزارتوں میں تعیناتی کا تجربہ ناکام رہے گا۔

ایک انٹرویومیں خورشید شاہ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی 2 کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، ہماری موجودہ بیوروکریسی میں ہر شعبے کے باصلاحیت اور تجربہ کار افسران ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ صحیح افسر کو صحیح وقت پر صحیح جگہ تعینات کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ٹیکنوکریٹ سے ناصرف وزارتوں کے کام میں خلل پڑے گا بلکہ خزانے پر بوجھ بڑھیگا، ماہرین اور پروفیشنلز کی تعیناتی کا تجربہ ناکام رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں