وزیراعظم

آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا،وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے اجرا پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 19ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔ آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔وزیراعظمنے کہاکہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے،ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں، اللہ نے معیشت بہتر بنانے کا موقع دیا، پوری جان لڑا کر ملک کو معاشی ترقی دلائیں گے۔

شہبازشریف نے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی تب ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے، اسی جذبے سے درست سمت میں محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوش حالی کا دور جلد آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں