بینک اسلامی

بینک اسلامی کا 2024کی پہلی سہ ماہی میں 6.3بلین روپے کے قبل ازٹیکس منافع کا اعلان

کراچی (گلف آن لائن)بینک اسلامی نے ترقی کی اپنی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے 2024کی پہلی سہ ماہی کے لئے قبل ازٹیکس منافع میں 99 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

بینک کا قبل ازٹیکس منافع 6.3 بلین تک پہنچ گیا جبکہ بعدازٹیکس منافع 79.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.2 بلین روپے ہوگیا۔مارکیٹ کے مشکل حالات کے باوجود بینک اعلیٰ مالیاتی کارکردگی کیلئے پرعزم ہے۔ بینک نے لاگت کنٹرول کرنے میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کا ثبوت مدت کے دوران لاگت اور آمدن کے درمیان تناسب 43.1 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ تناسب 47.9 فیصد تھا۔بینک اسلامی نے معیشت کے حوالے سے جاری غیر یقینی صورتحال سے ابھرتے ہوئے اپنی انویسٹمنٹ پورٹ فولیو میں توسیع کے ساتھ ساتھ فنانسنگ پورٹ فولیو میں بھی اضافہ کیا۔

نتیجتاً سرمایہ کاری پورٹ فولیو 332.2 بلین جبکہ فنانسنگ پورٹ فولیو253.6 بلین روپے تک پہنچ گیا جودسمبر2023 میں 9.0 فیصد سے 8.2 فیصد کے بہتر انفکیشن ریشو کو ظاہر کرتا ہے اسلامی پورٹ فولیو کا انفکیشن ریشو بھی بہتر ہوکر دسمبر2023 میں 6.9 فیصد سے مارچ2024 میں 6.3 فیصد پر آگیا۔2024 کی پہلی سہ ماہی میں دسمبر 2023 کے مقابلے میں ڈیپازٹ بک میں 4.9 فیصد کمی کے باوجود بینک نے 20.8 فیصد کے سال بہ سال کا نمایاں اضافہ کا مشاہدہ کیا۔

بینک کرنٹ اور سیونگز اکائونٹس ( کاسا) میں گراںقدر اضافہ کو فروغ دے کر اپنے ڈیپازٹ بیس کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے جسے اسٹریٹجک اقدامات کے مجموعہ سے معاونت دی جائے گی جس کا مقصد ٹریڈ فنانس، ایمپلائی بینکنگ اور کیش مینجمنٹ بزنس کو مضبوط بنانا ہے۔

نمایاں منافع اور کریڈیٹ رسک پروفائل میں بہتری کے ساتھ بینک کا کیپٹل ایڈوکیسی ریشو ( سی اے ار) 22.82 فیصد کی متاثر کن سطح پر رہا جو کہ 11.50 فیصد کے ریگولیٹری تقاضے سے زیادہ ہے۔بینک آگے بڑھتے ہوئے اپنے ڈیپازٹ بیس کو توسیع دیتے ہوئے ترقی کی رفتار جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے جس کے لئے وہ 450 سے زائد برانچوں پر مشتمل نیٹ ورک اور ٹیکنالوجی میں پیش رفتوں اور ڈیجیٹل کاروبار میں اضافہ سے بھرپور استفادہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں