جان کربی

رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی

واشنگٹن(گلف آن لائن)وائٹ ہائوس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اطلاع دی ہے اسرائیل نے غزہ کے سرحدی شہر رفح پر حملہ کرنے سے پہلے امریکی خدشات اور خیالات کو سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی شروع سے کوشش رہی ہے کہ اسرائیل جنگی محاذ پر تنہا نہ رہے اور تنہائی میں فیصلے نہ کرے۔ رفح پر جس حملے کی اسرائیل نے کئی ماہ سے تیاری کر رہا ہے۔ اس کی امریکہ کے ساتھ مشاورت کے مواقع پیدا ہوتے رہے ہیں تاہم اب حتمی مشاورت کے امکان کی بھی جان کربی نے تصدیق کر دی ہے۔

گویا اسرائیل رفح میں جو جنگ کرے گا امریکہ کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کر سکے گا۔مریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے اسرائیل سمیت پورے مشرق وسطی کا دورہ کرنے والے ہیں اور کربی نے کہاکہ امریکہ وہ عارضی جنگ بندی کے لیے دبائو جاری رکھے گا ‘ان کے مطابق واشنگٹن اس عادضی جنگ بندی کو کم از کم چھ ہفتوں تک جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں