شرجیل میمن

اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن

کراچی(نمائندہ خصوصی)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ وفاقی اور صوبائی ادارے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کر رہے ہیں، سندھ میں رینجرز، پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کارروائی کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے،وزیرِ اعلی ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے آفس پر حملے کا ایک ملزم مدرسے کا معلم تھا، حملے میں معلم کا ملوث ہونا تشویش کی بات ہے، اس طرح کے لوگ کسی بھی یونیورسٹی یا مدرسے میں ہوں ان کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے برے دن شروع ہوگئے ہیں، منشیات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، 40سے 45دن میں محکمہ ایکسائز نے 200ملزمان گرفتار کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی ہاﺅس میں 31ویں ایپکس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، اجلاس میں منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق بات کی گئی۔وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت ایکسائز اور نارکوٹکس کا محکمہ متحرک ہے، ہم ایکسائز اور نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ میں مزید تبدیلی لائیں گے، کچھ لوگ اسکولوں اور گھروں میں منشیات سپلائی کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا وفاقی اور صوبائی ادارے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کر رہے ہیں، سندھ میں رینجرز، پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کارروائی کریں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد مختلف جگہوں پر شیلٹرز لے رہے ہیں، جہاں یہ شیلٹر لے رہے ہیں اس جگہ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں