چینی صدر

چینی صدر کی مئے زو شہر میں ایکسپریس وے کے حا دثے کے بعد اہم ہدا یات

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر مئے زو میں ایکسپریس وے کا ایک حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جس کے با عث تاحال حادثے میں 48افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ پر ریسکیو، زخمیوں کے علاج معالجہ اور آئندہ صوت حال سے مناسب طور پر نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت اور ٹریفک کے نظام کو فوری بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس وقت لیبر ڈے کی تعطیلات کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد سفر کر رہی ہے

اور کچھ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے ،جس سے مختلف حادثات اور آفات کا خطرہ ہو گا۔ تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ نگرانی اور قبل از وقت وارننگ کو مضبوط بناتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور مجموعی سماجی استحکام کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں