بگوٹا (گلف آن لائن)کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر کولمبیا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیں گے۔
کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔کولمبیا کے صدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔