رنبیر کپور

ماہرہ خان بہت خوبصورت ہیں، رنبیر کپور

ممبئی(گلف آن لائن) بالی ووڈ کی سْپر ہٹ فلم ‘انیمل’ کے ہیرو رنبیر کپور نے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو خوبصورت قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کا ایک پْرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اْن کے ہمراہ اْن کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف بھی موجود ہیں۔انٹرویو میں میزبان رنبیر کپور سے بالی ووڈ کی چند خوبصورت اداکاراؤں کے نام پوچھتے ہیں جس پر اداکار سب سے پہلے شردھا کپور کا نام لیتے ہیں۔

رنبیر کپور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان سے ماہرہ خان بہت زیادہ خوبصورت ہیں، اْن کے علاوہ بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ اور ڈیشا پٹانی بھی خوبصورت ہیں۔

وائرل انٹرویو اْس وقت کا ہے کہ جب رنبیر کپور کنوارے تھے اور وہ کترینہ کیف کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھے لیکن بعد میں دونوں کا بریک اَپ ہوگیا تھا اور رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں