خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کو مسلم لیگ (ن) کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو (ن) لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے اس لیے یہ تجویز جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو لاہور میں ہوگا جس میں نواز شریف کو (ن) لیگ کا صدر بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو سال قبل کہا تھا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں