وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کی صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے اپنے والدین کا ہی نہیں ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لندن کا مئیر بننے کی ہیٹرک مکمل کرنے پر صادق خان کو دلی مبارک پیش کرتا ہوں ،تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونا یقینا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں