وزیراعظم

وزیراعظم نے چینی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) ملک سے اضافی چینی کی برآمد کے امکانات پیدا ہونے لگ گئے، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیے، وزیراعظم نے کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو ہدایت کی ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے، برآمد پرغورکرتے وقت چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کویقینی بنانا ہوگا۔ گزشتہ ماہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے 2 اجلاسوں میں چینی برآمد کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا، برآمدکو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے جوڑنےکی تجویز دی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کےلیے اجازت مانگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں