فیصل رحمان

14سال کی عمر میں پہلی فلم کی ، شوبز میں اسکینڈل بننا معمول کی بات ہے ‘ فیصل رحمان

لاہور ( گلف آن لائن) سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ میں کم عمری میں شوبز کی دنیا میں داخل ہو گیا تھا ،جب میں نے اپنی پہلی فلم کی تھی تو اس وقت میری عمر 14سال تھی ، میری بابرہ شریف کے ساتھ جوڑی بڑی مقبول ہوئی جبکہ اس کے علاوہ دیگر اداکارائوں کے ساتھ بھی کام کیا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں اسکینڈل بننا معمول کی بات ہے ۔ جس وقت میں فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو کام کر رہا تھا تو بہت ساری اداکارائوں کے ساتھ میری دوستیاں تھیں اس کو شوبز حلقوں کی طرف سے اسکینڈل کا نام دیا جاتا رہا جس میں کوئی حقیقت نہیں تھی ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے فلم اور ٹی وی میں کام کیا مگر جو نشہ بڑی سکرین کا ہے وہ چھوٹی سکرین میں نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں