وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسحاق ڈار میری راہ میں رکاوٹ نہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار میری راہ میں رکاوٹ نہیں ۔منگل کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق آپ کی راہ میں رکاوٹ تو نہیں،اس پر محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بھی بات نہیں ، دوکابینہ ممبر اب بھی میرے ساتھ تشریف فرما ہیں۔

ملکی اقتصادی حالات سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے ہمیں یکسو ہوکر ملک کو معاشی بحران سے باہر نکالنا ہے،اسحاق ڈار سے ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں