چین -سربیا

سربیا ، وسطی اور مشرقی یورپ میں چین کا پہلا جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چینی صدر

بلغراد (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بلغراد میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کے ساتھ ملاقات کی۔بدھ کے روز اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ سربیا ، وسطی اور مشرقی یورپ میں چین کا پہلا جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون نے ان ممالک کی ترقی میں مضبوط تحریک پیدا کی ہے اور اپنے عوام کے لیے ٹھوس فوائد حاصل کیے ہیں۔

دونوں فریقوں کو نئےعہد میں چین- سربیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے ذریعے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی تعمیر نیز چین اور وسطی و مشرقی یورپ کے ممالک کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے جدید یت کے عمل میں معاونت کی جاسکے۔ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے پہلے، دو طرفہ تعلقات کی اسٹریٹجک نوعیت کو اجاگر کیا جائے اور دو طرفہ تعلقات کی عمومی سمت کا ادراک کیا جائے۔

دوسرا، دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے عملی تعاون قائم رکھا جائے ۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی تعمیر میں چین-سربیا تعاون سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ دونوں فریقوں کو نقل و حمل اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے جیسے روایتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوطی سے آگے بڑھانا چاہیے۔

تیسرا، دوطرفہ تعلقات کی اختراعی نوعیت کو آگے بڑھایا جائے، تعاون کے نئے امکانات کو توسیع دی جائے اور اختراعی تعاون کو دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں زیادہ اہمیت دی جائے۔

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے صدر شی جن پھنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سربیا کے عوام چین، خاص طور پر صدر شی جن پھنگ کے شکرگزار ہیں اور ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔وہ چین جیسے عظیم ملک کے ساتھ مضبوط دوستی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سربیا تائیوان اور بنیادی مفادات کے دیگر مسائل پر چین کے جائز موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور سربیا بغیر کسی ہچکچاہٹ کےمضبوطی سے چین حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات کے بعد، چینی صدر شی جن پھنگ نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کے ساتھ چین-سربیا جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے ، اسے بڑھانے اور نئے عہد میں چین-سربیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔علاوہ ازیں، دونوں ممالک کے سربراہاں نےصحافیوں کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں